Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید46ہلاکتیں، 1,644 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
اپ ڈیٹ 29 جنوری 2021 04:06pm

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 46افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 11,560ہوگئی جبکہ مزید1,644 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد541,031ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,644نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5 لاکھ41ہزار031ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ44 ہزار 340ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ56ہزار 404افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں66ہزار451،اسلام آباد میں41ہزار176،بلوچستان میں18ہزار798 ،گلگت بلتستان میں4909اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے8953کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نند سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید46مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 11560ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3969افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 4681،خیبرپختونخوا میں 1879،اسلام آباد میں476،بلوچستان میں194اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث259 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ32ہزار726 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,133مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,167افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 4لاکھ96ہزار745مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران43ہزار381کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1644افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 78لاکھ48ہزار316افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

اسلام آباد

coronavirus death

corona test

coronvirus

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div