Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سینیٹ ٹکٹ دینے والی پی ٹی آئی کمیٹی کا چیئرمین جہانگیر ترین کو بنانے کی تجویز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی کمیٹی کا...
شائع 27 جنوری 2021 01:43pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی کمیٹی کا چیئرمین جہانگیر ترین کو بنانے کی تجویز سامنے آگئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تو اس میں جہانگیر ترین کا بھی تذکرہ ہوا۔

راجہ ریاض نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، پنجاب سے سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹ دینے کی کمیٹی کا چیئرمین جہانگیر ترین کو بنایا جائے، چوہدری سرور ، شاہ محمود قریشی ، عامر کیانی ، اعجاز چوہدری کو بھی شامل کیا جائے۔

چینی مہنگی ہونے کے اسکینڈل کی تحقیقات میں جہانگیر ترین کا نام سامنے آیا تھا جس کے بعد سے ان کے اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان فاصلے بڑھ گئے ہیں۔

شوگر کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جہانگیر ترین سمیت حکومتی اور اپوزیشن کے کئی سیاستدانوں کی شوگر ملز سالہا سال سے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے چینی کی قیمت میں مصنوعی اضافہ کر کے ناجائز منافع کمارہی ہیں۔

senate

Jahangir Tareen

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div