Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پہلا ٹیسٹ:جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ

کراچی :پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر...
شائع 26 جنوری 2021 09:39am

کراچی :پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت پاکستان اورجنوبی افریقا کےدرمیان پہلا ٹیسٹ آج سے کراچی میں کھیلا جارہا ہےجس کا ٹاس جنوبی افریقا کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک نے جیت کر پہلے خود بلے بازی کا فیصلہ کیا ۔

ٹاس کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیگن ہی کرتے،وکٹ خشک لگ رہا ہے ،اسپنرزکومددملےگی،کھلاڑی جنوبی افریقاکیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئےپرجوش ہیں،ہوم گراؤنڈپرکنڈیشنزہماری ٹیم کو سوٹ کریں گی،کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے۔

پاکستان کی جانب سے اوپنرعمران بٹ اوراسپنرنعمان علی ڈیبیو کررہے ہیں۔

پاکستان ٹیم میں کپتان بابراعظم، عابد علی، عماد بٹ، اظہرعلی،فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف،شاہین شاہ آفریدی،یاسرشاہ، حسن علی اورنعمان علی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقی ٹیم پاکستان میں 13سال بعد ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔

karachi

test match

PAKvSA

TOSS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div