Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن (ترمیمی) بل مجریہ 2020 منظور

سینیٹ نے ماحول کے تحفظ سے متعلق پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن...
شائع 25 جنوری 2021 08:37pm

سینیٹ نے ماحول کے تحفظ سے متعلق پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن (ترمیمی) بل مجریہ 2020 منظور کرلیا۔

سینیٹر فیصل جاوید خان کی طرف سے پیش کیے گئے بل کا مقصد پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایکٹ 1997ء میں ترمیم کرنا تھا۔

پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں 12 دیگر بل بھی پیش کئے گئے۔

ان میں گارڈین اور وارڈز(ترمیمی)بل مجریہ 2020 معلومات تک رسائی کے حق کا ترمیمی بل مجریہ 2020، فیکٹریوں سے متعلق ترمیمی بل مجریہ 2020 ، پاکستان آرمز ترمیمی بل مجریہ 2020،امتحانات میں ناجائز طریقوں کے استعمال کی روک تھام کے حوالے سے اسلام آباد کے تعلیمی امتحانات کا بل مجریہ 2021، تعزیرات پاکستان ترمیمی بل مجریہ2021،ویسٹ پاکستان میٹرنٹی بینیفٹ ترمیمی بل مجریہ2021،عمومی شقوں میں ترمیم کابل مجریہ2021 اورفوجداری قوانین ترمیمی بل مجریہ 2020 شامل ہیں۔

سینیٹ کے چیئرمین نے یہ بل ایوان کی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھیج دیے۔

ریڈیو پاکستان

senate

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div