Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعظم کا ترقی پذیر ملکوں کیلئے کورونا ویکسین کی فراہمی کا مطالبہ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ترقی پذیر ملکوں کیلئے کورونا...
شائع 25 جنوری 2021 03:46pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ترقی پذیر ملکوں کیلئے کورونا ویکسین کی فراہمی کا مطالبہ کردیا، انہوں نے دنیا کے سامنے 5نکات رکھے اور کہا کہ ان نکات پر عمل پیرا ہوکر دنیا میں ترقی کا مقررہ ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اقوام متحدہ کی ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس کے چوتھے سیشن سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کورونا سے نمٹنےکیلئے عالمی طاقتوں کو 5تجاویز دے دیں۔

آن لائن سیشن سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ دنیا اس وقت عوامی صحت اور معاشی بحرانوں کی زد میں ہے ،اگرچہ کورونا وائرس امیر اور غریب کے درمیان کوئی امتیاز نہیں کرتا ہے تاہم غریب ممالک اور معاشی طور پر پست عوام کو اس وبا سے زیادہ نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے دنیا کی غریب آبادی میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

وزیر اعظم نے وبا ءسے نمٹنے اور انسداد غربت سے متعلق پاکستان کے اقدامات بیان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غربت کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت ہے ، ترقی یافتہ ممالک میں کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے تاہم غریب ممالک کو ویکسین کی فراہمی میں زیادہ وقت درکار ہے ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کورونا کے باعث ترقی پذیرملکوں کو قرض کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے ،وباءکے خاتمے تک قرضوں کو ری شیڈول اور معطل کیا جائے، کرپشن سے لوٹی گئی رقم متعلقہ ملکوں کو واپس کی جائے۔

pm imran khan

coronavirus

اسلام آباد

corona vaccine

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div