Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سندھ حکومت نے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس کی مخالفت کردی

اسلام آباد:سندھ حکومت نے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس کی...
شائع 25 جنوری 2021 02:27pm

اسلام آباد:سندھ حکومت نے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس کی مخالفت کردی، سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔

الیکشن کمیشن کے بعد سندھ حکومت نے بھی سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس کی مخالفت میں رائے دے دی ۔

سندھ حکومت نے اپنا تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا ، جس میں صوبائی حکومت نے سینیٹ الیکشن کا طریقہ کارتبدیل کرنے کی مخالفت کر دی ۔

سندھ حکومت نےاوپن بیلٹ آئین کے منافی اوراظہار رائے کی آزادی کیخلاف قراردے دیا اورسپریم کورٹ سے ریفرنس پر رائے نہ دینے کی بھی استدعا کردی ۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں سندھ حکومت نے مؤقف اختیار کیاکہ صدارتی ریفرنس سیاسی مصلحت پر دائر کیا گیا،صدر مملکت کی جانب سے بھیجے گئے صدرتی ریفرنس میں کوئی قانونی سوال نہیں اٹھایا گیا۔

سندھ حکومت کے جواب میں کہا گیا ہے آئین سینیٹ الیکشن کے حوالے سے واضح ہے اور سینیٹ کا الیکشن آئین کے تحت ہوتا ہے، الیکشن ایکٹ 2017 میں صرف سینیٹ انتخابات کا طریقہ کارواضح کیا گیا اور سینیٹ انتخابات پرآئین کےآرٹیکل 226 کا اطلاق ہوتا ہے۔

سندھ حکومت کی استدعا میں کہا گیا ہے سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس پراپنی راے دینے سے انکار کرے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اوربلوچستان حکومت نے اوپن بیلٹ سے انتخابات کرانے کی حمایت کرچکے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اورجماعت اسلامی نے مخالفت کی ہے۔

Supreme Court

اسلام آباد

president reference

Sindh government

Senate election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div