Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان میں کورونا سےمزید 23 افراد چل بسے، 1,629 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید...
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2021 02:43pm

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 23افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 1,629نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11,318ہوگئی جبکہ 534,041افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,629نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5لاکھ34ہزار041ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ41 ہزار200ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ54ہزار 017افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں65ہزار532،اسلام آباد میں40ہزار815،بلوچستان میں18ہزار750 ،گلگت بلتستان میں4902اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے8825کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندہ سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید23مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 11318ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3892افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 4568،خیبرپختونخوا میں 1839،اسلام آباد میں468،بلوچستان میں193اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث256 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ33ہزار820 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,218مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,414افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 4لاکھ88ہزار903مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران36ہزار607کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1629افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 76لاکھ80ہزار242افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

corona vaccine

coronavirus death

corona test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div