Aaj TV News

BR100 4,623 Increased By ▲ 6 (0.12%)
BR30 17,917 Increased By ▲ 191 (1.08%)
KSE100 45,078 Decreased By ▼ -5 (-0.01%)
KSE30 17,793 Decreased By ▼ -35 (-0.2%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,402,070 8,183
DEATHS 29,192 30
Sindh 535,965 Cases
Punjab 471,925 Cases
Balochistan 34,187 Cases
Islamabad 123,648 Cases
KP 189,300 Cases

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز کے دوران مہلک وائرس مزید54 زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 11,157 ہوگئی جبکہ مزید2,363 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد527،146ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2,363 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5لاکھ27ہزار146ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ38 ہزار470ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ51ہزار 603افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں64ہزار373،اسلام آباد میں40ہزار430،بلوچستان میں18ہزار670 ،گلگت بلتستان میں4894اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے8706کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندا سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید454مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 11157ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3843افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 4501،خیبرپختونخوا میں 1811،اسلام آباد میں460،بلوچستان میں192اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث248 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ35ہزار293 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,324مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,179افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 4لاکھ80ہزار696مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران43ہزار744کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2363افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 75لاکھ25ہزار432افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔