Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جو بائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ کیپٹل...
اپ ڈیٹ 21 جنوری 2021 03:54pm

جو بائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

کیپٹل ہل میں ہونے والی حلف برداری تقریب میں کملا ہیرس نے نائب صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

اپنے پہلے صدارتی خطاب میں جو بائیڈن نے کہا کہ آج امریکا اور جمہوریت کا دن ہے، آج جمہوریت کامیاب ہوئی ہے۔ میں امریکی آئین کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو میرےخلاف ہیں، اُن سےکہنا چاہتا ہوں مجھ سے بات کریں، پھر بھی مجھ سے اختلاف ہو تو یاد رکھیں یہی جمہوریت کی خوبصورتی ہے۔

جو بائیڈن نے کہا کہ میں اہل امریکا کو یقین دلاتا ہوں کہ میں سب کا صدر ہوں،اُن کا بھی صدر ہوں جنہوں نے میرے خلاف ووٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا، میں آپ سب کے لیے کام کروں گا، خدا امریکا اور امریکی فوج کی حفاظت کرے۔

وزیراعظم عمران خان کی مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے جو بائیڈن کو امریکی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں، جو بائیڈن کے ساتھ پاک امریکا شراکت مضبوط کرنے کیلیے پرامید ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تجارت، معیشت، ماحولیاتی تبدیلی مسئلے، انسداد کرپشن، خطےمیں امن کےفروغ کیلیے کام کا خواہشمند ہوں۔

Joe Biden

US President

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div