Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ڈونلڈٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کو الوداع کہہ دیا

امریکا میں نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری کچھ دیر بعد...
شائع 20 جنوری 2021 09:33pm

امریکا میں نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری کچھ دیر بعد ہوگی۔جوبائیڈن 46ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیہ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس چھوڑ دیا۔

وائٹ ہاؤس میں چار سال مکمل کرنے کے بعد ٹرمپ نے قصرصدارت کو الوداع کہہ دیا۔

اینڈریوز ایئر بیس پر مختصر خطاب میں نئی انتظامیہ کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی یہ بھی پیغام دیا کہ جلد دوبارہ ملیں گے۔

نو منتخب صدر جوبائیڈن نے دن کاآغاز چرچ میں دعائیہ تقریب میں شرکت سے کیا۔

بائیڈن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آج امریکا کےلئے ایک نیا دن ہے۔

وائٹ ہاؤس میں تقریب حلف برداری کی تیاریاں مکمل ہیں ۔واشنگٹن میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

Donald Trump

white house

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div