Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

پاکستان میں مزید1,772افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق، 48اموات

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز کے...
اپ ڈیٹ 20 جنوری 2021 09:44am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز کے دوران مزید1,772افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ کورونا سے مزید 48افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,772 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد5لاکھ24ہزار783ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ37 ہزار308ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ50ہزار 889افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 64ہزار078،اسلام آباد میں40ہزار304،بلوچستان میں18ہزار640 ،گلگت بلتستان میں4892اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے8672کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندں سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید48مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 11103ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3830افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 4476،خیبرپختونخوا میں 1799،اسلام آباد میں460،بلوچستان میں191اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث245 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ35ہزار163 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,368مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,046افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 4لاکھ78ہزار517مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران39ہزار604کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1772افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 74لاکھ81ہزار688افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

coronavirus

corona vaccine

coronavirus death

islambad

corona test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div