Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید46 اموات ،1,920 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
شائع 18 جنوری 2021 09:22am

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 46افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 10,997ہوگئی جبکہ مزید1,920 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد521,211ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,920 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد5لاکھ21 ہزار211ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد2لاکھ35 ہزار576 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ49ہزار 782افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں63ہزار615،اسلام آباد میں40ہزار111،بلوچستان میں18ہزار612 ،گلگت بلتستان میں4884اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے8361کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندا سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید46مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 10997ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3793افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 4432،خیبرپختونخوا میں 1783،اسلام آباد میں457،بلوچستان میں190اور گلگت بلتستان میں 101اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث241 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ34ہزار986 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,348مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,589افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 4لاکھ75ہزار228مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران37ہزار949کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1920افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 74لاکھ05ہزار571افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

coronavirus

corona vaccine

coronavirus death

islambad

corona test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div