Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں 6روز کی بندش کے بعد آج سے سی این جی...
شائع 17 جنوری 2021 11:26am
کاروبار

کراچی سمیت سندھ بھر میں 6روز کی بندش کے بعد آج سے سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے، گیس کی قلت کے پیش نظر فلنگ اسٹیشنز پیر کی صبح 8بجے سے بعد پڑے تھے، جس کے باعث باعث صارفین کو شدیدمشکلات کا سامنا رہا۔

کراچی سمیت سندھ بھرمیں گیس کی قلت کے باعث گھریلو،صنعتی اورسی این جی صارفین سب ہی پریشانی سےدوچارہیں۔

لیاقت آباد، گولیمار، بنارس،اورنگی ٹاؤن، مجاہد کالونی اور لیاری سمیت کئی علاقوں میں گیس دستیاب نہیں۔

سی این جی اسٹیشنز بھی 6روز بعد کھولے گئے توسڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں،دوسری جانب صنعتی صارفین بھی گیس نہ ملنے سے پریشان ہیں۔

karachi

sindh

CNG

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div