Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'نیب کیخلاف تحریک استحقاق واپس نہیں لی جائیگی'

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب کے خلاف...
شائع 16 جنوری 2021 11:16pm

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب کے خلاف تحریک استحقاق واپس نہیں لی جائے گی۔

ڈیپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا برگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیرمرحوم کے گھرپہنچے اور اہلخانہ سے تعزیت کی۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ اسد منیرکی اہلیہ کے مطابق نیب نے اسد منیر کو نوٹسز کے ذریعے پانچ سال ٹارچرکیا ، ذہنی دباؤ کے باعث اسد منیرنے دوبار خودکشی کی کوشش کی ، معاملہ سینیٹ میں اٹھانے کے ساتھ ہیومن رائٹس کمیشن میں بھی لیکرجائیںگے، نیب پارلیمنٹ میں نہ آئی توعدالت سے رجوع کرینگے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ اسد منیر کی اہلیہ نے بتایا نیب نے کس طرح ٹارچر کیا، اسد منیر نے پہلے بھی خودکشی کی کوشش کی لیکن اہلیہ نے بچا لیا تھا، معاملہ ہیومن رائٹس کمیشن میں لے جائیں گے، اسد منیر سے متعلق آرمی چیف کو نوٹس لینا چاہیے،

سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ اتوار کے روز وہ اکاؤنٹ جنرل خرم ہمایوں کے گھرجائینگے۔

NAB

Saleem mandviwala

Deputy Chairman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div