Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

نیب کارروائیوں پر سینیٹ میں شور و شرابہ

ایوان بالا میں اپوزیشن آگ بگولہ ہوگئی اور نیب کارروائیوں پر خوب...
شائع 15 جنوری 2021 10:04pm

ایوان بالا میں اپوزیشن آگ بگولہ ہوگئی اور نیب کارروائیوں پر خوب شور شرابہ ہوا۔ سینیٹ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نےمعاملہ اٹھادیا۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہمارےاثاثے دیکھنے میں تو یہ بہت استاد ہیں۔ نیب کے اثاثے کون چیک کرے گا؟ جب تک نیب والے اپنے اثاثے ڈکلیئر نہیں کریں گے۔یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ملک میں کسی کا اکاؤنٹ محفوظ نہیں۔ ہر ہفتے نیب متاثرین کو پارلیمنٹ اور چیمبر بلاؤں گا۔

سلیم مانڈوی والا نے سوال پوچھا کہ چیئرمین نیب کو کون بلیک ملیل کررہا ہے وہ سینیٹ آکر بتائیں۔

سلیم مانڈوی والا کےمطالبات پر بابراعوان نے کہا اصلاحات یا مذاکرات کیلیے تیار ہیں۔ لیکن کسی فورم پر این آر او نہیں ملےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ احتساب کے ادارے کے دروازے پرتالا نہیں ڈال سکتے ، کیسزکے شکار افراد کوعدالت میں سرینڈرکرنا ہوگا۔

سراج الحق نے کہا نیب کا قانون پرانی حکومتوں نے بنایا آج سب اسی میں پھنس گئے۔

وفاقی وزیرعمرایوب کے آصف زرداری کو مسٹر ٹین پرسنٹ کہنے پر پیپلزپارٹی نے ایوان میں شدید احتجاج بھی کیا۔

opposition

NRO

Saleem mandviwala

Babar Awan

Senate session

NAB chairman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div