Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

شاہد خاقان عباسی نے نیب کوبند کرنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد:سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنماءشاہد خاقان...
شائع 15 جنوری 2021 12:59pm

اسلام آباد:سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنماءشاہد خاقان عباسی نے قومی احتساب بیورو(نیب) کو بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

نیب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کے ادارے کو بند کر کے اس ملک کو مصیبت سے نجات دلانی چاہیئے، نیب کو نواز شریف کے ایک روپے کے اکاؤنٹس نہیں مل سکے، ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں، لیکن یہ ایک دن انہی کٹہروں میں کھڑے ہوں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ساڑھے 6سال سے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہو رہا،جب تک کیس کا فیصلہ نہیں آتا احتجاج کریں گے اور احتجاج جاری رہے گا۔

بیرون ملک جانے سے متعلق سوال پر شاہد خاقان عباسی کہا کہ ہمشیرہ اور بہنوئی بیمار تھے، اس لئے بیرون ملک گیا،اگر حکومت درخواست منظور نہ کرتی تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب کوبند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انتقام کی ہوس میں نیب اتنا اندھا ہو چکا ہے کہ اسے عدالتی فیصلے بھی نظرنہیں آتے، یہ نظام نہیں چل سکتا جہاں پرشرم حیا ختم ہوجائے ۔

NAB

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div