Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

انڈونیشیا میں 6.2 شدت کا زلزلہ،متعددعمارتیں گرگئیں، 7افراد ہلاک

جکارتہ :انڈونیشیا کے شمالی علاقے میں 6.2شدت کے زلزلے کے باعث...
اپ ڈیٹ 15 جنوری 2021 10:47am

جکارتہ :انڈونیشیا کے شمالی علاقے میں 6.2شدت کے زلزلے کے باعث متعددعمارتیں گرگئیں،زلزے کے باعث 7افراد ہلاک جبکہ 600سے زائد زخمی ہوگئے، زلزلے سے حادثات کے باعث امدادی کارروائیاں تیز کردی گئیں۔

انڈونیشیا میں زمین لرز اٹھی،سلاویسی جزیرے میں شدید ترین زلزلہ آیا،ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 6.2ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق زلزلے کے باعث گورنر آفس سمیت متعددعمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔

حادثے میں 7ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہےجبکہ سیکڑسوں افراد زخمی اور لاپتا ہیں، ملبے تلے دبےافراد کو ریسکیو کرنےکیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اقدامات کابھی آغاز کردیا گیا جبکہ حکام کے مطابق زخمیوں اورہلاکتوں میں اضافےکاخدشہ ہے۔

earthquake

Jakarta

Indonesia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div