Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

'لاہور میں فوری صفائی کے احکامات'

وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کو کوڑا کرکٹ سے پاک...
شائع 14 جنوری 2021 11:22pm

وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کو کوڑا کرکٹ سے پاک کرنے کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اندرون شہر، چھوٹی آبادیوں اور پوش علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔

لاہور شہر میں صفائی کے حوالے سے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہر کو کوڑا کرکٹ سے صاف کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور انتظامی افسران مشترکہ کاوشوں کے ذریعے کوڑا کرکٹ اٹھائیں۔ مکینیکل سویپرز کے ذریعے سڑکوں کو صاف کیا جائے اور جلد از جلد لاہور کو زیرو ویسٹ کیا جائے،

وزیراعلیٰ نے خراب مشینری کو بھی جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی-

وزیر اعلی نے کہا کہ سابقہ ادوار میں سیاست کو کرپشن سے آلودہ کیا گیا۔ کرپشن سے معاشرے کو تباہ کرنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی۔

وزیراعلی نے وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کے دوران 3 سپاہیوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

Provincial Minister

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div