Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

صوفی ڈیوائن نے ویمنز ٹی ٹؤئنٹی میں تیز ترین سنچری جڑدی

نیوزی لینڈ کی صوفی ڈیوائن نے ویمنز ٹی ٹؤئنٹی میں تیز ترین سنچری...
شائع 14 جنوری 2021 08:51pm

نیوزی لینڈ کی صوفی ڈیوائن نے ویمنز ٹی ٹؤئنٹی میں تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔ ویلنگٹن کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے اوٹاگو کیخلاف 36 گیندوں پر سنچری داغی۔

تفصیلات کے مطابق صوفی ڈیوائن نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی کی تیز ترین سنچری اسکور کردی ہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 38 گیندیں کھیل کر ناقابل شکست 108 رنز اسکور کئے، دھواں دھار اننگز میں 9 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔

واضح رہے کہ سنہ 2010 میں دیندرا ڈوٹن نے 38 گیندوں پر سنچری بنائی تھی اور آج اُن کا یہ ریکارڈ صوفی ڈیوائن نے توڑ دیا ہے، ویڈیو دیکھئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div