Aaj TV News

BR100 4,668 Increased By ▲ 50 (1.09%)
BR30 20,892 Increased By ▲ 107 (0.52%)
KSE100 44,822 Increased By ▲ 488 (1.1%)
KSE30 17,521 Increased By ▲ 178 (1.03%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,264,384 720
DEATHS 28,269 17
Sindh 465,486 Cases
Punjab 437,793 Cases
Balochistan 33,120 Cases
Islamabad 106,445 Cases
KP 176,774 Cases

نئی پالیسی سے متعلق واٹس اپ اور فیس بک نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو وضاحت پیش کردی۔ نئی پالیسی کاروباری طبقے کیلئے مفید ہے، دوستوں یا فیملی کے ساتھ بات چیت میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، رابطوں کو واٹس ایپ یا فیس بک بھی پڑھ سکتے نہیں اور نہ ہی رابطے کی فہرستیں شیئر کی جا سکتی ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی 8 فروری سے لاگو ہوگی، جس کا مقصد صارفین کیلئے خریداری کے عمل کو آسان بنایا جانا اور واٹس ایپ پر براہ راست کسی بھی کاروبار سے مدد حاصل کرنا ممکن ہوسکے ہے، اس اپ ڈیٹ سے دوستوں یا فیملی کے ساتھ بات چیت میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ اب بھی محفوظ ہے، فیس بک کے ساتھ تحفظ اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے سے صارفین اپنے واٹس ایپ کے تجربات دوسرے منصوبوں کے ساتھ مربوط رکھ سکتے ہیں، واٹس ایپ پر براہ راست خریداری کرنے اور کاروبار سے براہ راست فائدہ اٹھانے میں معاون ثابت ہوا ہے، جس سے کاروباری کام منٹوں میں سرانجام دینے میں مدد ملے گی۔