Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

نیب نے خواجہ آصف کی 10 کمپنیوں میں انویسٹمنٹ اور شیئرز کا پتا لگا لیا

لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب )نے مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف...
شائع 14 جنوری 2021 02:12pm

لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب )نے مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف کی10بڑی کمپنیوں میں انویسٹمنٹ اور شیئرز کا پتا لگا لیا،تحقیقاتی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی گئی۔

نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں ابتدائی رپورٹ جمع کروائی گئی ،جس میں بتایا گیا کہ نیب نے پرائیویٹ بروکر جے ایس گلوبل سے خواجہ آصف کے شیئرز کی تمام تفصیلات حاصل کیں ۔

رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف کے آئی ٹی کی ایک کمپنی میں ایک کروڑ سے زائد کے شیئرز ہیں ،خواجہ آصف کے تین نجی بینکوں میں ایک کروڑ 16لاکھ سے زائد کے شیئرز ہیں،سوئی سدرن گیس پائپ لائنز میں مجموعی طور پر 77 لاکھ سے زائد کے شیئرز ان کی ملکیت ہیں ،خواجہ آصف اینگرو کارپوریشن اور نیشنل ریفائنری لمیٹڈ میں 9 لاکھ 34 ہزار کے شیئرز کے مالک ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نجی فارماسیوٹیکل کمپنی میں بھی وہ لاکھوں کے شیئرز کے مالک ہیں ۔

نیب کے مطابق خواجہ آصف نے 2010 سے 2020 کے درمیان انویسٹمنٹ کی اور شیئرز خریدے ،خواجہ آصف نے انویسٹمنٹ کے متعلق کوئی بھی جواب دینے سے انکار کیا ،ملزم کا جسمانی ریمانڈ انتہائی اہم ہے تاکہ اتنی بڑی انویسٹمنٹ کے حوالے سے تفتیش مکمل کی جا سکے۔

accountability court

NAB

lahore

Khuwaja Asif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div