Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ سے لیس فیس ماسک متعارف

امریکی شہر لاس ویگاس میں سجے دنیا کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی میلے ...
شائع 14 جنوری 2021 01:38pm
سائنس

امریکی شہر لاس ویگاس میں سجے دنیا کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی میلے میں بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ سے لیس فیس ماسک متعارف کرا دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیناٹون برطانوی کمپنی کے این 95 ماسک کے اندر فون پر بات کرنے کے لیے بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ موجود ہے۔

ماسک میں ایک مائیک اور 2 ایئربڈز موجود ہیں جو ایئرلوپس کے ساتھ منسلک ہیں جب کہ ماسک میں والیوم کنٹرول، پلے اور پاز کے بٹنز بھی موجود ہوں گے۔

کمپنی کے مطابق ماسک میں نصب بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ بارہ گھنٹے تک کام کر سکتا ہے، جس کے بعد ماسک کو چارج کرنے کی ضرورت ہو گی۔

ماسک کی قیمت آٹھ ہزار پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔

Face Mask

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div