Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

ڈیرہ اسماعیل خان :بس میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں ملتان سے پشاور جانے والی بس میں فائرنگ سے 2...
شائع 14 جنوری 2021 11:20am

ڈیرہ اسماعیل خان میں ملتان سے پشاور جانے والی بس میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، ملزم کو مسافروں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ملتان سے پشاور جانے والی بس میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جنہیں ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے اسپتال منتقل کردیا۔

ایس ایچ او گومل یونیورسٹی کے مطابق ملتان سے پشاور جانے والی بس میں سوار مردان کے رہائشی ندیم نے پستول سے دونوں سواریوں پر فائرنگ کی، جس کے بعد مُسافروں نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو قابو کرلیا اور پولیس نے گرفتار کرلیا جس سے تفتیش جاری ہے۔

peshawar

Dera Ismail Khan

Multan

bus

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div