Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اوپو نے جدید موبائل فون رینو فائیو متعارف کروادیا

حسین مناظر کو کیمرے میں قید کرنے والے حضرات کیلئے خوشخبری، اوپو...
شائع 13 جنوری 2021 09:12pm
سائنس

حسین مناظر کو کیمرے میں قید کرنے والے حضرات کیلئے خوشخبری، اوپو نے جدید موبائل فون رینو فائیو متعارف کروادیا، اس فون میں اے آئی مکسڈ پورٹریٹ ڈوؤل ویو ویڈیو اور اے آئی ہائی لائٹ ویڈیو کے منفرد فنکشنز شامل کئے گئے ہیں۔

پاکستان میں فوٹوگرافی کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر، موبائل فون کی دنیا کا معروف برانڈ اوپو لایا ایک اور شاہکار، اوپو نے انڈسٹری کا پہلا اے آئی مکسڈ پورٹریٹ ڈوؤل ویو ویڈیو اور اے آئی ہائی لائٹ ویڈیو فون رینو فائیو متعارف کرادیا۔

اوپو نے پاکستان میں جدید رینو فائیو متعارف کرادیا ہے جو لوگوں کو پرو فوٹوگرافرز بننے اور رینو فائیو کی جدید امیجنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ یادوں کو پوری طرح سے محفوظ کرلینے کے قابل بناتا ہے۔

افتتاحی تقریب میں شوبز انڈسٹری کے معروف ستاروں شہریار منور، زوئے ویکاجی اور ابھرتے ہوئے ٹریول فوٹو گرافر علی اویس نے شرکت کرکے اوپو کی تخلیقاتی امیجنگ ٹیکنالوجی پر روشنی ڈالی۔

تقریب میں زوئے ویکاجی کی شاندار پرفارمنس اور علی اویس کی جانب سے رینو فائیو کی امیجنگ صلاحیتوں سے متعلق نمائش بھی شامل تھی۔

اس موقع پر اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لانگ کا کہنا تھا کہ آج کا اسمارٹ فون ان ناقابل فراموش کہانیوں کو محفوظ کرتا ہے، جو ہم اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

اوپو رینو فائیو پری آرڈر کیلئے دستیاب ہے اور 16 جنوری سے اسٹورز میں فروخت کے لئے دستیاب ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div