Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سارا دن مثبت رجحان رہا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سارا دن مثبت رجحان رہا،...
شائع 13 جنوری 2021 07:07pm
کاروبار

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سارا دن مثبت رجحان رہا، مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے دلچسپی لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سارا دن مثبت رجحان رہا، مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے دلچسپی لی، جس کے باعث شیئرز کی خریداری دیکھی گئی۔

کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 46 ہزار کی سطح عبور کرگیا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 165 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 87 کی سطح پر بند ہوا۔

مجموعی طور پر 397 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، جس میں 207 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ اور 170 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

PSX

Stock Exchange

stock market

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div