Aaj News

وزیرخارجہ کا افغانستان میں قیام امن کیلئے مصالحانہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کااعادہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے منگل کو وزارت خارجہ میں افغان حزب...
شائع 13 جنوری 2021 12:30am

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے منگل کو وزارت خارجہ میں افغان حزب وحدت اسلامی کے رہنما محمد کریم خلیلی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس دوران افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات کےدوران گفتگوکرتےہوئے وزیر خارجہ نےکہاکہ میں آپ کواورآپ کے وفد کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔پاکستان اورافغانستان کے مابین گہرے تاریخی اور یکساں ثقافتی و تہذیبی اقدار پر استوار برادرانہ تعلقات ہیں۔پاکستان کا شروع سے یہی موقف رہا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں۔

شاہ محمودقریشی نےکہاکہ افغان قیادت کو قابل قبول جامع سیاسی مذاکرات ہی اس مسئلے کا واحد حل ہے۔بین الافغان مذاکرات میں اب تک ہونیوالی پیشرفت خوش آئند ہے ۔پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنی مصالحانہ کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

وزیرخارجہ نے دوحہ میں شروع ہونیوالے،بین الافغان مذاکرات کےدوسرے مرحلےکےآغازکا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ ہم بین الافغان مذاکرات میں طے کردہ فیصلوں کابھی خیر مقدم کریں گے ۔بین الافغان مذاکرات کی صورت میں افغان قیادت کے پاس قیام امن کا ایک نادر موقع موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ کیا جانا چاہیے۔بدقسمتی سے بھارت افغانستان میں سپائیلر کا کردار ادا کر رہا ہے اور ہم نے اس حوالے سے ناقابل تردید ثبوت دنیا کے سامنے رکھے ہیں۔

شاہ محمودقریشی نےکہاکہ ہم نے افغانستان کے لوگوں کی سہولت کیلئے نئی ویزہ پالیسی متعارف کروائی ہے۔ہم پاکستان اور افغانستان کےمابین دو طرفہ تجارت کےفروغ کیلئےعملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ہم پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی جلد،باعزت اور پر وقار وطن واپسی کے متمنی ہیں۔افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

وزیرخارجہ نےکہاکہ کوئی بھی ملک پاکستان سےزیادہ افغانستان میں قیام امن کا متمنی نہیں ۔ہم سمجھتے ہیں کہ خطے میں امن و استحکام افغانستان میں دیرپا قیام امن سے منسلک ہے۔

افغان حزب وحدت اسلامی افغانستان کے سربراہ محمد کریم خلیلی نے پرتپاک خیر مقدم پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کو سراہا ۔انہوں نے گذشتہ کئی دہائیوں سے افعان مہاجرین کی میزبانی پر بھی پاکستان کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

ریڈیو پاکستان

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

negotiations

doha

peace talk

Afghan peace

Afghan Ambassador

pak afghan peace

Comments are closed on this story.

مقبول ترین