Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

خون کی کمی دور کرنے کا آسان ترین نسخہ

کشمش قدرت کی ایک ایسی نعمت ہے جس کے ان گنت فوائد ہیں، یہ نہ صرف...
اپ ڈیٹ 12 جنوری 2021 11:02pm

کشمش قدرت کی ایک ایسی نعمت ہے جس کے ان گنت فوائد ہیں، یہ نہ صرف خون کی کمی کو دور کرتی ہے بلکہ قبض سے نجات اور معدے کی تیزابیت وغیرہ کو ختم کردیتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بخار سے تحفظ دیتی ہے، آنکھوں کی صحت کو بہتر کرتی ہے، جسمانی قوت کو بڑھاتی ہے اور ہڈیوں کو بھی مضبوط کرتی ہے۔ ذیل میں کشمش کے استعمال کے بے شمار فوائد بتائے جارہے ہیں۔

خون کی کمی دور کرے:

کشمش آئرن سے بھرپور ہوتی ہے، جو خون کی کمی دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، کشمش کو آسانی سے دلیہ، دہی یا کسی بھی میٹھی چیز میں شامل کرکے کھایا جاسکتا ہے۔

ذیابیطس کا شکار افراد یہ میوہ زیادہ نہ کھائیں اور ڈاکٹر کے مشورے سے ہی استعمال کریں۔

قبض سے نجات:

کشمش میں ٹارٹرک ایسڈ بھی پایا جاتا ہے جو ہلکے جلاب جیسا اثر دکھاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق آدھا اونس روزانہ کشمش استعمال کرنے والے افراد کا نظام ہاضمہ دوگنا تیزی سے کام کرتا ہے۔

معدے کی تیزابیت ختم کرے:

کشمش میں پوٹاشیم اور میگنیشیم ہوتا ہے جو کہ معدے کی تیزابیت میں کمی لاتے ہیں، معدے میں تیزابیت کی شدت بڑھنے سے جلدی امراض، جوڑوں کے امراض، بالوں کے گرنا، امراض قلب اور کینسر تک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

آنکھوں کی صحت بہتر کرے:

کشمش میں موجود اجزاء آنکھوں کو موتیا اور بینائی کی کمزوری سے تحفظ دیتے ہیں۔ اس میوے میں موجود بیٹاکیروٹین، وٹامن اے اور کیروٹین بھی بینائی کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

جسمانی توانائی بڑھائے:

باڈی بلڈرز اور ایتھلیٹس کشمش کا استعمال اس لئے کرتے ہیں کیونکہ یہ میوہ وٹامنز، پروٹین اور دیگر غذائی اجزاء کو جسم میں موثر طریقے سے جذب ہونے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ کاربوہائیڈریٹس اور قدرتی چینی کی بدولت کشمش جسمانی توانائی کیلئے بھی اچھا ذریعہ ہے۔

ہڈیوں کو مضبوط بنائے:

یہ بات آپ جانتے ہی ہونگے کہ کیلشئم ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے کس قدر ضروری ہے، کشمش میں کیلشئم کی بھی اچھی مقدار پائی جاتی ہے اور اس سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div