Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ

کراچی: گزشتہ کئی دنوں سے سونے کی قیمت میں جاری مسلسل کمی کے بعد ...
شائع 12 جنوری 2021 05:21pm
کاروبار

کراچی: گزشتہ کئی دنوں سے سونے کی قیمت میں جاری مسلسل کمی کے بعد آج 24 قیراط سونا 100 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا جس سے ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 85 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے اور 10 گرام سونا 97 ہزار 136 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 10 ڈالرز کے اضافے سے 1860 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے ایک ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1300 اور 1115 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

11 جنوری 2021 کے ریٹ

واضح رہے کہ اس سے قبل 4 روز میں سونا 3 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا تھا جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

gold price

bullion rates

Global market

gold hike

gold price karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div