Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری

پشاور:خیبرپختونخوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی...
شائع 12 جنوری 2021 09:08am

پشاور:خیبرپختونخوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے، مہم کے دوران 70 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا میں رواں سال کی پہلی 5 روزہ انسداد پولیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری ہے، مہم کے دوران 70 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہےہیں، جس میں تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی 28 ہزار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں 25734 موبائل، 1913 فکسڈ، 1109 رومنگ اور 133 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔

مہم کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کےپ گئے ہیں، 3500 پولیس اہلکار ڈیوٹی پر معمور رہیں گے۔

شہر کے داخلی راستوں اور حساس مقامات پر خصوصی ناکہ بندیاں قائم کیا گئی ہیں جبکہ 100 سے زائد گاڑیاں اور سٹی پیٹرول کے اہلکار بھی گشت کریں گے۔

KPK

security

peshawar

polio campaign

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div