Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ایف بی آرکاغیرقانونی پیٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے غیر قانونی پیٹرول...
شائع 12 جنوری 2021 09:08am

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے غیر قانونی پیٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرلیا،ایف بی آر ملک بھرمیں غیر قانونی پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائی شروع کرے گا۔

ایف بی آر نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے،ایف بی آر اور وزارت داخلہ غیر قانونی پیٹرول پمپس کیخلاف مل کر کریک ڈاؤن کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آرنے اس ضمن میں صوبائی چیف سیکرٹریزکوخط لکھ دیئے،ایف بی آر نے اوگرا سمیت دیگرصوبائی اتھارٹیز کو بھی خط لکھ دئیے ہیں،غیر قانونی پیٹرول پمپس پر اسمگلنگ کے ذریعے لایا جانے والا پیٹرول اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہورہی ہیں،ایف بی آر افسران غیر قانونی پیٹرول پمپس پر صوبائی انتظامیہ کے ساتھ مل کر چھاپے ماریں گے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر پٹرول پمپس پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ڈیلر شپ لائسنس اور فارم کے کا جائزہ لے گا،دونوں دستاویز موجود نہ ہونے پر پیٹرول پمپ سیل کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپ پر موجود پیٹرول اور پٹرولیم مصنوعات قبضے میں لے کی جائیں گی،پیٹرول پمپ مالک یا منیجر کو مطلوبہ ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے 7 روز کا وقت دیا جائے گا،کارروائی مکمل ہونے تک پٹرول پمپ پر پولیس تعینات رہے گی۔

اسلام آباد

FBR

foreign ministry

petrol pump

crack down

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div