Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بچوں کو ''کتے کے پلے'' سے تشبیہ دینے والے سابق بھارتی وزیراعلیٰ گرفتار

بھارتی عدالت نے نئی دہلی کے سابق وزیراعلیٰ سومناتھ بھارتی کو ...
شائع 12 جنوری 2021 08:51am

بھارتی عدالت نے نئی دہلی کے سابق وزیراعلیٰ سومناتھ بھارتی کو جیل بھیج دیا ہے۔ سومناتھ بھارتی نے ایک ہسپتال کے دورے کے دوران بچوں کو "کتے کے پلے" سے تشبیہ دی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رکن اسمبلی اور نئی دہلی کے سابق وزیراعلیٰ نے کچھ عرصہ قبل ایک ہسپتال کے دورے کے موقع پر انتہائی متنازع بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست اترپردیش کے ہسپتالوں میں "کتوں" کے بچے پیدا ہوتے ہیں۔

پولیس اور اعلیٰ حکام نے اس بیان کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سومناتھ بھارتی کو گرفتار کر لیا تھا۔ بعد ازاں مقدمہ درج کرکے انہیں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

خیال رہے کہ سومناتھ بھارتی کا تعلق عام آدمی پارٹی سے ہے۔ عدالت نے انہیں 14 دنوں کیلئے جیل بھیجا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رہنما سومناتھ بھارتی نے یہ بیان اس وقت دیا تھا جب وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہسپتال کے دورے پر تھے۔ ہسپتال میں طبی سہولیات کے فقدان، گندگی اور "کتوں کے پلے" دیکھ کر انہوں نے تبصرہ کیا تھا کہ ہمارے ہسپتالوں میں بھی کتوں کے پلے ہی پیدا ہوتے ہیں۔

سومناتھ بھارتی کیخلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 153 اے اور 505 کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ یہ مقدمہ ایک مقامی شہری کی درخواست پر درج کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے سابق وزیراعلیٰ دہلی کے گھر پر چھاپا مارا اور انہیں گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔

New Delhi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div