Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

'قدرتی گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے'

کراچی: قدرتی گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے، ہر سال گیس کی...
شائع 11 جنوری 2021 10:46pm
کاروبار

کراچی: قدرتی گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے، ہر سال گیس کی طلب بڑھ رہی ہے، شارٹ فال ڈھائی سو ایم ایم سی ایف ڈی ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سعید لارک کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین اولین ترجیح ہیں، عام صنعتوں کے کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس نہیں دیں گے۔

سندھ بھر میں گیس بحران پر ایس ایس جی سی حکام نے میڈیا کو بلاکر وجہ بتادی۔ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سعید لارک نے کہا کہ گیس کے ذخائر کم ہو رہے ہیں جبکہ طلب بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیس شارٹ فال سے متعلقہ وزارت کو آگاہ کردیا، فی الحال گھریلو صارفین کو گیس فراہمی ترجیح ہے، عام صنعتوں کے کیپٹیو پاور کو فراہمی بند کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کلفٹن اور لیاری کیلئے الگ الگ پائپ لائنز پر کام جاری ہے، جس کے بعد ان علاقوں میں گیس فراہمی بہتر ہوگی۔ صارفین کیلئے کسٹمر یونٹ قائم کردیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div