Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان میں دہشتگردوں کا کوئی منظم نیٹ ورک نہیں،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی :پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل بابرافتخارنے کہا ہے ...
شائع 11 جنوری 2021 04:05pm

راولپنڈی :پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل بابرافتخارنے کہا ہے کہ بھارت کےپراپیگنڈےکوعالمی سطح پرناکام بنایا،اب پاکستان میں دہشتگردوں کا کوئی منظم نیٹ ورک نہیں،2007میں قبائلی اضلاع میں37 فیصدعلاقےمیں ہماراکنٹرول تھا،قانون نافذکرنےوالےاداروں نے50فیصدتھرٹس کوکوررکیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابرافتخارنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک دہائی کےسیکیورٹی چیلنجزکااحاطہ کریں گے،مشرقی سرحداور ایل اوسی پردشمن کی سرانگیزیاں جاری رہیں،مغربی سرحد پرشدت پسندوں کی جانب سےحملہ ہوتےرہےہیں،پاک فوج اورعوام نےمتحد ہوکرچیلنجز کا مقابلہ کیا،پاک افغان اورپاک ایران سرحدکومحفوظ بنانےکیلئےاقدامات کئے۔

میجرجنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ ہندوستان کےمذموم عزائم کوناکام بنایا،بھارت کےپراپیگنڈےکوعالمی سطح پرناکام بنایا،آج پاکستان میں دہشتگردوں کا کوئی منظم نیٹ ورک نہیں،2007میں قبائلی اضلاع میں 37فیصدعلاقےمیں ہماراکنٹرول تھا،قانون نافذکرنےوالےاداروں نے50فیصدتھرٹس کوکوررکیا۔

ترجما ن پاک فوج نے مزید کہا کہ دہشتگردحملوں میں97فیصدکمی آئی،2014میں کراچی کرائم انڈیکس میں چھٹےنمبرپرتھا،کراچی میں دہشتگردی میں95فیصدکمی آئی ہے،2611کلومیٹرپرباڑلگانےکاکام مکمل ہوچکا ہے،سرحدپرباڑلگانےسےدہشتگردی میں واضح کمی آئی،اسمگلنگ روکنےمیں کسٹمزکاکردارقابل تحسین ہے،سرحدوں پرآئی ای ڈی حملے میں بھی کمی آئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا کہ ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوا،گزشتہ سال3097بار سیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزی ہوئی،پاک فوج نے بھارتی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیا،ہائبریڈ وائرفیئرسےمتعلق آرمی چیف نےباربارآگاہ کیا،بھارت کی جھوٹی خبروں کی سازش کو بے نقاب کیاگیا۔

میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نےدہشتگردی کیخلاف کامیاب جنگ لڑی ،پاک فوج نےذمہ دارفوج ہونےکاثبوت پیش کیا،مقبوضہ کشمیرمیں ڈیڑھ سال سے تاریخ کا بدترین محاصرہ جاری ہے،مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سےمتعلق دنیاکوآگاہ کیا۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ بھارت جعلی این جی اوزکےذریعےپراپیگنڈاپھیلارہاتھا،جھوٹےچینلزاور ویب سائٹس کےذریعےخبریں پھیلائی گئیں،سوشل میڈیاپرجھوٹی خبروں کوٹی وی چینلزپرچلایاگیا ،جھوٹ پرمبنی مہم نےپاکستانی ساکھ کوبری طرح نقصان پہنچایا،ای یوڈس انفولیب نےبھارتی سازش کوبےنقاب کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں،بلوچستان میں دہشتگردوں نےحملوں کی منصوبہ بندی کی،پاکستانی میڈیانےبہت ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،کورونااور بھارتی پراپیگنڈےکخلا ف میڈیانےاہم کردارادا کیا۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایف سی کی استعدادکاربڑھائی گئی،بلوچستان میں اب 2ایف سی ہیڈکوارٹرزکام کررہےہیں،بلوچستان میں مسلسل انٹیلی جنس بیس آپریشن جاری ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ امریکا سمیت پوری دنیا سےپاکستان کےبہترین روابط ہیں،آرمی چیف رواں ہفتے کوئٹہ جائیں گے،فوج پر جھوٹے الزامات کا جواب دینےکافائدہ نہیں،فوج اپنا کام کررہی ہے،ہمارے حوصلے بلند ہیں،بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینےکیلئے ہمہ وقت تیارہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پرباڑسیکیورٹی کیلئے لگائی گئی،باڑ کی تنصیب میں ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں،کسی میں مجال نہیں کہ پاک افغان سرحدسےباڑاکھاڑسکے،راولپنڈی آنےکی کوئی وجہ نہیں،اگرکوئی آیا تو چائےپلائیں گے۔

pakistan army

DG ISPR

Major General

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div