Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد 497,510 ہوگئی، 10,558افرادجاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
اپ ڈیٹ 08 جنوری 2021 11:23am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد497,510ہوگئی جبکہ 10,558افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2,435 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد4لاکھ97ہزار510ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ22 ہزار999ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ43ہزار 511افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں60ہزار536،اسلام آباد میں38ہزار842،بلوچستان میں18ہزار314 ،گلگت بلتستان میں4878اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے8430کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نیند سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید48مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 10558ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3670افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 4221،خیبرپختونخوا میں 1710،اسلام آباد میں436،بلوچستان میں186اور گلگت بلتستان میں 101اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث234 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ33ہزار124 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,285مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,313افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک4لاکھ 53ہزار828مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران38ہزار369کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2435مریضوں میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 70لاکھ02ہزار706افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں 300 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ کورونا سے جاں بحق افراد میں 26 وینٹی لیٹرپرتھے، جاں بحق افراد میں زیادہ تعداد پنجاب اورسندھ سے ہے، ملتان، بہاولپور، اسلام آباد اور لاہور کے زیادہ مریض وینٹی لیٹر پر ہیں ۔

coronavirus cases

coronavirus

پاکستان

karachi

lahore

coronavirus death

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div