Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید 52 اموات، 2,118 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج...
اپ ڈیٹ 06 جنوری 2021 10:53am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 52افرادانتقال کرگئے جبکہ 2,118 نئےکیسزرپورٹ ہوئے،کوروناسےاموات کی مجموعی تعداد10,461ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد492,594ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئےملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2,118 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد4لاکھ92ہزار594ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ20 ہزار501ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ42ہزار 058افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں59ہزار955،اسلام آباد میں38ہزار531،بلوچستان میں18ہزار280 ،گلگت بلتستان میں4873اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے8396کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نیند سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید52مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 10461ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3634افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 4184،خیبرپختونخوا میں 1695،اسلام آباد میں432،بلوچستان میں186اور گلگت بلتستان میں 101اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث229 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ33ہزار740 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,243مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے4,033افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک4لاکھ48ہزار393مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران38ہزار917کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2118مریضوں میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 69لاکھ23ہزار857افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

corona vaccine

coronavirus death

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div