Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں ناقابل یقین مقابلہ، میچ ٹائی ہوگیا

کراچی: خیبرپختونخوا اور سنٹرل پنجاب کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم...
شائع 05 جنوری 2021 07:11pm

کراچی: خیبرپختونخوا اور سنٹرل پنجاب کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا قائداعظم ٹرافی 2020-21 کا فائنل ڈرامائی انداز میں ٹائی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کھیل کے آخری روز 356 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم 355 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فاسٹ بولر حسن علی نے 61 گیندوں پر 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

خیبرپختونخوا کے خلاف حسن علی کی دھواں دار سنچری

حسن علی کی لاجواب اور ناقابل یقین بیٹنگ کی بدولت سنٹرل پنجاب کی ٹیم جیتنے کے بے حد قریب تھی تاہم اسکور برابر ہوا تو دوسرے اینڈ پر موجود وقاص محمود، ساجد خان کی گیند پر کامران غلام کو کیچ تھما بیٹھے۔ خیبرپختونخوا اور سنٹرل پنجاب نے ٹرافی شیئر کی۔

karachi

national stadium

hassan ali

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div