Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں

اسلام آباد:دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا رہے...
شائع 05 جنوری 2021 09:58am

اسلام آباد:دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں، جس کا مقصد بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے، کشمیری رہنماؤں نے اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر کو کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ دہرایا ہے۔

لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری 5 جنوری کو یوم حق خودارادیت کے طور پر مناتے ہیں، اس سلسلے میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور تقریبات میں تحریک آزادی کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کر رہے ہیں۔

چیئرمین کشمیر کونسل علی رضا اور حریت رہنما عبد الحمید لون کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ 7دہائیوں میں اپنا وعدہ پورا نہیں کرسکا، عالمی برادری کشمیریوں کا پیدائشی حق خودارادیت دلوانے کیلئے کردار ادا کرے۔

حریت رہنماوں کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال انتہائی بد ترین ہے، سلامتی کونسل اب بھی اپنا کردار ادا نہیں کرے گا تو پھر کب کرے گا۔

سلامتی کونسل نے 5جنوری 1949کو ایک قرار داد منظور کر کے کشمیریوں کے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حق کو تسلیم کیا تھا۔

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div