Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث موسم مزید سرد

لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث موسم مزید...
شائع 05 جنوری 2021 09:44am

لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا،محکمہ موسمیات نے بھی آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران مزید بارش ہونے کی پیشگوئی کردی۔

لاہور میں رات کے وقت شروع ہونے والی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کردیا جبکہ آسمان پر چھائے بادلوں اور ٹھنڈی ہواوں نے بھی موسم خوشگوار بنا رکھا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور کا ردجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے اضلاع سیالکوٹ،شیخوپورہ،رائے ونڈ،اوکاڑہ،پتوکی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ائندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اسلام آباد اورگردونواح میں تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ،موسم شدید سرد

اسلام آباد اورگردونواح میں تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،موسم شدید سرد ہوگیا۔

جڑواں شہروں میں رات گئے مارگلہ کی پہاڑیوں کی طرف سے اچانک سیاہ بادل آئے اورتیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے کیساتھ شروع ہوگیا،بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوچکا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کہ آئندہ دوروزکے دوران مزید بارش اوربرفباری کا ہونے کا امکان ہے اوربالائی علاقوں میں موسلادھاربارش بھی ہوسکتی ہے۔

lahore

punjab

Rain

preduction

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div