Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان کشمیریوں کی جدو جہد آزادی میں ان کےساتھ کھڑا ہے،‏وزیراعظم

اسلام آباد:‏وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں...
اپ ڈیٹ 05 جنوری 2021 12:19pm

اسلام آباد:‏وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کےساتھ کھڑا ہے،‏کشمیری عوام اقوام متحدہ کے چارٹرکے تحت حق خودارادیت کےمطالبے پرڈٹے ہوئے ہیں۔

کشمیریوں کےیوم حق خودارادیت کےموقع پر وزیراعظم عمران خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کےساتھ کھڑا ہے،کشمیریوں کوخودارادیت کاحق اقوام متحدہ کےمنشوراورسلامتی کونسل نے دیا،کشمیری عوام اقوام متحدہ کےچارٹرکےتحت حق خودارادیت کےمطالبے پر ڈٹے ہوئے ہیں،آزادی کی جنگ میں پاکستان کشمیریوں کےشانہ بشانہ کھڑاہے۔

‏وزیراعظم نے کہا کہ اس دن اقوام متحدہ اوررکن ملکوں کوکشمیریوں سے کیا گیا وعدہ یاد دلاتےہیں ،5جنوری1949کواقوام متحدہ نےجموں وکشمیرکےعوام کےحق خودارادیت کی ضمانت دی،73 سال سے کشمیری بھارت کے وحشیانہ قبضےکا سامنا کررہےہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بھارتی قابض افواج کشمیری مردوں،عورتوں اوربچوں پرمظالم ڈھارہی ہیں ،کشمیری بھارتی ظالمانہ اور غیر قانونی قبضےسےآزادی کیلئے جدوجہدکررہےہیں،عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر ایکشن لےاور یقینی بنائے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت حاصل ہو،یو این چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادیں اس حق خود ارادیت کی ضمانت ہیں۔

socialmedia

pm imran khan

اسلام آباد

ٹویٹر

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div