Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

کراچی میں سردی کا10سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،درجہ حرارت 5.6ڈگری ریکارڈ

کراچی میں نئے سال کے پہلے دن سردی کی شدت برقرار ہے،سردی کا 10سالہ...
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2021 12:58pm

کراچی میں نئے سال کے پہلے دن سردی کی شدت برقرار ہے،سردی کا 10سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،درجہ حرارت5.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سائبیرین ہواؤں نے شہر کے موسم کو مزید سرد بنادیا ۔

کراچی میں نئے سال کا آغاز سردی کا 10سالہ ریکارڈ ٹوٹنے سے ہوا، محکمہ موسمیات کے مطابق یکم جنوری 2021کوکم سے کم درجہ حرارت5.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2011اور 2020میں جنوری میں درجہ حرارت سات ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ سائبیرین ہواؤں نے کراچی کے موسم کو مزید سرد بنادیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، کراچی میں 2 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ۔

karachi

Record

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div