Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

چین،پاکستان کا سی پیک کو مثبت سمت میں گامزن رکھنے کیلئے کام کرنیکا اعادہ

پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اہمیت کو ...
شائع 31 دسمبر 2020 08:59pm

پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کےلئے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار چین کے شہر ارومچی میں بین الاقوامی تعاون اور رابطے کے بارے میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے دوسرے اجلاس میں کیا گیا۔

سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور چین کے نائب وزیر خارجہ LUO ZHAOUHI نے مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کی جس میں گزشتہ سال اپریل میں بیجنگ میں ورکنگ گروپ کے پہلے اجلاس سے اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

فریقین نےاس امر پر اتفاق کیا کہ بین الاقوامی تعاون، اقتصادی ترقی اور عوامی روابط کے حوالے سے اقتصادی راہداری کو سمجھنے اور اس کے جائزے کےلئے تھنک ٹینکس، ذرائع ابلاغ اور رائے عامہ ہموار کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

ریڈیو پاکستان

pak china relations

c pack

Beijing

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div