Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

دنیا کا سب سے مہنگا اونٹ۔۔۔ قیمت ہوش اُڑا دے گی

اونٹ عربوں کے نزدیک انتہائی بیش قیمت جانور ہیں، مگر ان اونٹوں...
شائع 31 دسمبر 2020 10:21am

اونٹ عربوں کے نزدیک انتہائی بیش قیمت جانور ہیں، مگر ان اونٹوں میں عرنون نامی اونٹ کو دنیا کا سب سے مہنگا اور مشہور ترین اونٹ کہا جاتا ہے، اس کی قیمت اب دو سو ملین ریال یعنی دو کروڑ ریال جو پاکستانی روپے میں تقریباَ ساڑھے آٹھ ارب روپے سے بھی زیادہ بنتی ہے ۔

اربوں روپے کے اونٹ کی اہمیت اتنی کیوں ہے؟ الرجل عرب نیوز کے مطابق عرنون کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کا مہنگا ترین اونٹ کے طور پر درج کیا جاچکا ہے، گیننز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ کی جانب سے اس کی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

کنگ عبدالعزیز فیسٹول کے تیسرے ایڈیشن میں اس کی پہلی پوزیشن آئی ہے۔ عرنون سعودی عرب میں اونٹ کے باڑوں میں سے ایک میں موجود ہے۔ عرنون کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ اونٹ اس نے اپنے ایک دوست سے خریدا تھا۔

ان کے مطابق متعدد مرتبہ اسے 25 ملین ریال تک خریدنے کی پیشکش بھی ہوئی تھی جو انہوں نے ٹھکرا دی تھی۔ اونٹ کے مالک کا مزید کہنا تھا کہ یہ الھدب نامی اونٹوں کی نسل سے ہے ، جسے سعودی عرب میں امیر سلطان کا اونٹ کہا جاتا ہے۔ اس کا شمار مغاترین کے بہترین اونٹوں میں ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اس نسل کی 60ویں پشت چل رہی ہے۔ عرنون اونٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ اس کی پیدائش 1418 میں ہوئی تھی۔

مالک کا کہنا تھا کہ اس کے پاس اسی نسل کے آٹھ اونٹ موجود ہیں جو بین الااقوامی ریس میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div