Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

'ہمیں ڈر ہے وفاق زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے'

چیف جسٹس سپریم کورٹ کومیں نے اپنی طرف سے انہیں مطمئن کرنے کی ...
شائع 29 دسمبر 2020 07:45pm

چیف جسٹس سپریم کورٹ کومیں نے اپنی طرف سے انہیں مطمئن کرنے کی پوری کوشش کی۔ اسٹیل مل کے مزدوروں کا پورا حق ہے، ہمیں ڈر ہے کہ وفاق زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔

سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی میں تجاوزات کیس میں طلبی پروزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ صؤبائی وزراء ناصرحسین شاہ، سعید غنی ، امتیازشیخ اورمرتضی وہاب کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگومیں وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحب مطمئن تھے یا نہیں تھے میں نہیں کہہ سکتا، میں نے اپنی طرف سے انہیں مطمئن کرنے کی پوری کوشش کی،چیف جسٹس صاحب نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر انہیں کوئی ترقی نظر نہیں آتی۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب نے رپورٹ جمع کرانے کا کہا ہے، میں نے دو ہفتے مانگے ہیں عدالت نے مہلت دے دی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسٹیل مل کے مزدوروں کا پورا حق ہے، ہمیں ڈر ہے کہ وفاق زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، ہم اسٹیل مل کے معاملے پر مزدوروں کے ساتھ کھڑے ہیں، ان مزدوروں کے ساتھ ظلم نہیں ہونے دیں گے۔زمین سندھ حکومت کی ملکیت جو کسی مقصد کے لیے دی جاتی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا وفاق سے کہیں گے کہ ہمیں اسٹیل مل دے اسے چلاتے ہیں۔

Chief Justice

CM Sindh

Supreme Court

Murad Ali Shah

Nasir Hussain Shah

Saeed Ghani

Murtaza Wahab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div