Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'توانائی کاشعبہ ملکی معیشت کےلئے بہت اہمیت کا حامل ہے'

وزیراعظم عمران خان کہتےہیں کہ توانائی کاشعبہ ملکی معیشت...
شائع 28 دسمبر 2020 09:20pm

وزیراعظم عمران خان کہتےہیں کہ توانائی کاشعبہ ملکی معیشت کےلئےبہت اہمیت کا حامل ہے۔ تمام سیکٹرزکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے پرحکومت کی بھر پور توجہ مرکوز ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت توانائی شعبےکاجائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کوتوانائی شعبہ کی موجودہ صورتحال کےحوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر توانائی عمر ایوب خان، معاون خصوصی تابش گوہر اور سیکریٹری توانائی نے بجلی تقسیم کے نظام میں بہتری کے حوالے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم کو گردشی قرضوں کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کےلئے تمام وسائل بروکار لانے کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیرعمر ایوب نے بتایا کہ اس پالیسی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے اور سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

معاون خصوصی ندیم بابر نے بتایا کہ حکومت نے بروقت اقدامات لیے ہیں جن سے ملک بھر کے گیس صارفین کو فائدہ حاصل ہوا ہے۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کےلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر کام جاری ہے۔

pm imran khan

Energy sector

electricity

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div