Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

مرغی کے گوشت اور انڈے کی قیمتوں نے صارفین کے ہوش اُڑادیئے

اسلام آباد: مرغی کا گوشت، ایل پی جی، ڈیزل، کیلا، دہی، دودھ سمیت 17...
شائع 04 دسمبر 2020 11:52pm
کاروبار

اسلام آباد: مرغی کا گوشت، ایل پی جی، ڈیزل، کیلا، دہی، دودھ سمیت 17 اشیاء مزید مہنگی ہوگئیں۔ ایک ہفتے کے دوران انڈے 10 روپے فی درجن مہنگے ہوئے، قیمت 195 روپے فی درجن تک پہنچ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انڈے 10روپے فی درجن مہنگے ہوئے، قیمت 195 روپے فی درجن تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق جڑواں شہروں میں انڈوں کی قیمت 190 روپے درجن ہے۔ سب سے زیادہ قیمت کوئٹہ میں 195 روپے فی درجن ریکارڈ کی گئی ہے، کراچی، حیدرآباد، پشاور اور بنوں میں بھی انڈے 190 روپے فی درجن تک فروخت ہورہے ہیں۔

اس کے علاوہ سکھر 186، بہاولپور 184، فیصل آباد 181 روپے فی درجن ہوگئے جبکہ خضدار میں انڈوں کی فی درجن قیمت 180 روپے تک ہے۔

گزشتہ ہفتے انڈوں سمیت 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ مرغی برائلر زندہ 22 روپے 78 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ ایل پی جی، ڈیزل، کیلا، دہی، دودھ، دال ماش اور دال مسور مہنگی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں آٹے، سبزیوں اور چینی سمیت 13 اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں۔ ایک ہفتے میں 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div