Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

کراچی کی ترقی کیلئے بڑی بیٹھک

کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے بڑی بیٹھک لگی اور اس میں وزیراعلیٰ...
شائع 05 دسمبر 2020 12:14am

کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے بڑی بیٹھک لگی اور اس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وفاقی وزیر اسد عمر، ڈی جی آئی ایس آئی اور کور کمانڈر کراچی سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی شرکت کی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تجاوزات سندھ حکومت نے ہٹانی ہے ،وفاقی حکومت اس حوالے سے مکمل سپورٹ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کو سات سو ارب روپے خرچ کرنے کیلیے مجاز بنایا گیا ہے۔ تمام رقم وفاقی حکومت خرچ کرے گی ۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ محمود آباد نالے کی ری ماڈلنگ کے ڈیزائن کی منظوری کا عمل شروع کیا جائے گا۔ گجر اور اورنگی نالے کی اسٹڈی اور ڈیزائن پندرہ جنوری تک مکمل کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شرکا کو بتایا تمام اہم نالوں کا سروے این ای ڈی یونیورسٹی کررہی ہے ۔ محمود آباد نالے کی اسٹڈی مکمل کرلی ۔ کورنگی روڈ پر نالے کی گہرائی صرف چھ میٹر اور ایک جگہ پر صرف ایک فٹ ہے ری ماڈلنگ سے دو سو ستر ملی میٹر بارش کا پانی بارہ گھنٹے میں نکل جائے گا، تاہم اگر اس ری ماڈلنگ پر جاتے ہیں تو 319 اسٹرکچر بلڈوز کرنے ہونگے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آئی سی آئی پل اور ملیر ایکسپریس وے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کر رہے ہیں ۔ مجوزہ منصوبے نئے سال کے آغاز میں شروع کردیے جائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div