Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

فیٹف شرائط: 25 ہزار مالیت کے بانڈ کی خریداری کیلئے اہم شرط عائد

اسلام آباد: حکومت نے 40 ہزار انعامی بانڈز کے بعد 25 ہزار کے انعامی...
شائع 04 دسمبر 2020 08:16pm
کاروبار

اسلام آباد: حکومت نے 40 ہزار انعامی بانڈز کے بعد 25 ہزار کے انعامی بانڈز ختم کرنے پر غور شروع کردیا۔ 25 ہزار کے انعامی بانڈز کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ کی شرط بھی رکھ دی گئی ہے۔ دیگرانعامی بانڈز کی رقم بھی اب کیش نہیں ملے گی۔

ایف اے ٹی ایف کی کڑی شرائط، ذرائع کے مطابق حکومت نے 40 ہزار انعامی بانڈز کے بعد 25 ہزار کے انعامی بانڈز ختم کرنے پر غور شروع کر دیا۔

پہلے مرحلے میں 25 ہزار کے انعامی بانڈ کو پرائم بانڈ میں تبدیل کیا جائے گا۔ 25 ہزار کے انعامی بانڈ کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز رواں ماہ کے آخر میں کیا جائے گا۔ 25 ہزار کے انعامی بانڈز کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ کی شرط بھی رکھ دی گئی ہے۔

25 ہزار کے بعد 15 ہزار اور ساڑھے 7 ہزار کے انعامی بانڈز کی رجسٹریشن ہوگی۔ انعامی بانڈ فروخت کرتے وقت اسٹیٹ بینک کو بھی لازمی آگاہ کرنا ہوگا۔

دیگر انعامی بانڈز کی رقم بھی اب کیش نہیں ملے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک مرتبہ قرعہ اندازی میں نکلنے والا انعامی بانڈ بھی اسٹیٹ بینک میں جمع کرانا ہوگا۔ انعامی رقم حاصل کرنے کیلئے بھی قومی شناختی کارڈ نمبر اور اسٹیٹ بینک فارم پُر کرنا ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div