Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

خاتون کے سنگین الزامات پر بابر اعظم بھی میدان میں آگئے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر خاتون کی جانب سے...
شائع 04 دسمبر 2020 07:09pm

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر خاتون کی جانب سے الزامات کے معاملہ پر قانونی جنگ کا آغاز ہوگیا۔ کپتان بابر اعظم کے وکیل نے عدالت میں وکالت نامہ جمع کروا دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست میں اُن کے وکیل نے سیشن کورٹ میں وکالت نامہ جمع کروا دیا۔

بابر اعظم کے وکیل مبشر سجاد نے بتایا کہ گزشتہ روز پولیس کے روبرو پیش ہوئے لیکن نہ خاتوں آئیں اور نہ ہی اُن کی جانب سے کوئی وکیل پیش ہوا۔

حمیزہ مختار نامی خاتون کی جانب سے ان کے کونسل عدالت میں پیش ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے گزشتہ روز رات گئے رابطہ کیا جس کے باعث اُن کی موکلہ پیش نہ ہو سکیں۔

بابر اعظم کے وکالت نامہ جمع ہونے کے بعد عدالت نے سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو مکمل رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div