Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

لاہور: کورونا کی صورتحال میں تشویشناک اضافہ

لاہور میں کورونا وائرس کی صورتحال میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔...
شائع 04 دسمبر 2020 07:13pm

لاہور میں کورونا وائرس کی صورتحال میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ صحت نے لاہور کے تمام اسپتالوں کو ایمرجنسی صورتحال پر واپس جانے اور ایکسپو سنٹر میں سیریس مریضوں کیلئے تین سو ہائی ڈیپنڈنسی بیڈز آپریشنل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس میں کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے کو چیئرمین ڈاکٹر اسد اسلم خان نے بریفنگ دی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ لاہور کے اسپتالوں میں داخل سیریس مریضوں کی مجموعی تعداد 396 ہو گئی ہے جن میں سے 152 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں سیریس مریضوں کیلئے دستیاب بیڈز کی تعداد 538 ہے جس میں سے 47 فیصد بیڈز پر مریض موجود ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور میں مثبت کیسز کی شرح تین سے بڑھ کر 10 فیصد ہو گئی ہے۔

اجلاس میں محکمہ صحت نے تمام اسپتالوں کو جون 2020 کی ایمرجنسی صورتحال پر واپس جانے اور ایکسپو سینٹر میں سیریس مریضوں کیلئے 300 ہائی ڈیپنڈنسی بیڈز آپریشنل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div