Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا اسمبلی: کورونا فنڈ، کرپشن پر حکومت کیخلاف نعرے

کورنا فنڈز میں مبینہ کرپشن پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں کرپشن...
شائع 04 دسمبر 2020 07:08pm

کورنا فنڈز میں مبینہ کرپشن پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں کرپشن کرپشن کے نعرے لگ گئے۔

حکومت نے آڈٹ رپورٹ کو مکمل ہونے سے قبل زیر بحث لانے کو غیر ذمہ دارانہ رویہ قرار دیا۔

اسپیکر مشتاق غنی کی زیر صدرات خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں کورونا فنڈز پر اپوزیشن اور حکومت میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔

اپوزیشن لیڈر نے حکومت پر فنڈز میں کرپشن کا الزاما لگا دیا۔ جس کو وزیر صحت نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا فنڈز سے متعلق آڈٹ رپورٹ تاحال مکمل نہیں۔

انہوں نے اپوزیشن لیڈر کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیااور اورکہا کہ اپوزیشن لیڈر کے بیان سے معاملات خراب ہوئے تو خود ذمہ دار ہونگے۔

اجلاس میں اے این پی کے خوشدل خان کا کہنا تھا کہ بڈھ بیرمیں پہلے 4سالہ بچے کوقتل کیا،پھربچی کوجلایاگیا لیکن ابھی تک قاتلوں کوگرفتارکیاہے اورنہ غم زدہ خاندانوں کیساتھ مالی معاونت کی ہے۔

صلاح الدین کا کہنا تھا کہ بڈھ بیرمیں بچوں کےقتل کارواں سال کےدوران یہ چوتھا واقعہ ہے،اب حکومت عوام کےمسائل اورجان ومال کوتحفظ دینےمیں مکمل طورپرناکام ہوچکےہیں جس وزیر قانون نے جواب دیا کہ بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کےجتنی بھی واقعات ہوئےہیں،تمام مجرمان پکڑے گئے ہیں،بڈھ بیرکےواقعےمیں کچھ لوگ گرفتارہے۔

اسپیکر نے اجلاس کے دوران استفسار کیا کہ بچوں کےتحفظ کےلیے قانون میں جن ترامیم کی سفارش کی تھی کیوں پیش نہیں کی گئی۔جس پر وزیر قانون نے جواب دیا کہ ترامیم کومحکمہ سماجی بہبوداورقانون نےکابینہ کوبھیجوایاہے۔اجلاس کے دوران سکول بیگز کے وزن سے متعلق اور ضابطہ دیوانی میں ترامیم سے متعلق بل بھی پیش کئے گئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div